پولیس تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ قاسم پورہ میں غل غپاڑہ کر کے ہوائی فائرنگ کرنا معمول بن چکی ہے

گجرات (جی پی آئی) پولیس تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ محلہ قاسم پورہ میں غل غپاڑہ کر کے ہوائی فائرنگ کرنا معمول بن چکی ہے۔

اہلیان علاقہ نے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقہ کا امن تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر اور قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے افراد کے خلاف عملی طور پر پولیس تھانہ اے ڈویژن کو ہدایات جاری کریں کہ وہ غل غپاڑہ کرنے اور بلا وجہ ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کریں تا کہ علاقے کا امن برقرار رکھا جا سکے۔