طاہر القادری اور حکومت کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے

Tahir ul Qadri Government Dialogue

Tahir ul Qadri Government Dialogue

لاہور(جیوڈیسک)وفاقی وزرا اور تحریک منہاج القران کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان کل لاہور میں صبح ساڑھے گیارہ بجے مذاکرات ہوں گے۔

لانگ مارچ کے موقع پر وفاقی حکومت اورڈاکٹر طاہر القادری کے درمیا ن طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد اور باقی رہ جانے والے امورپر بات چیت کے لیے چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں وفاقی وزرا کی ٹیم کل لاہور میں صبح ساڑھے گیارہ بجے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کرے گی۔

سرکاری طورپر ملاقات کا باضابطہ وقت جاری کر دیا گیا ہے ۔ ملاقات میں چودھری شجاعت حسین کے ساتھ مخدوم امین فہیم ،قمر زمان کائرہ ، فاروق ایچ نائیک ،خورشید شاہ اوردیگر وزرا شامل ہوں گے۔