عراق : ایرانی جلا وطنوں کے کیمپ پر حملہ ، 5 افراد ہلاک ، 40 زخمی

Iraq

Iraq

عراق (جیوڈیسک) بغداد عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایرانی جلا وطنوں کے کیمپ پر حملہ سے 5 افراد ہلاک اور40 زخمی ہو گئے۔

عراقی سیکیورٹی حکام کے مطابق بغداد کے قریب واقع جلاوطن ایرانی باشندوں کے کیمپ پر مارٹر گولے برسائے گئے۔ جس سے 5 افراد ہلاک اور عراقی اہلکاروں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے۔