فرانس میں 20 مشتبہ افراد گرفتار

france arrest

france arrest

فرانس : (جیو ڈیسک) مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران پولیس نے بیس مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایلیٹ فورسز نے تولوز سمیت مغربی فرانس کے متعدد شہروں اور پیرس کے نواحی میں چھاپے مار کر بیس مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔

صدارتی انتخابات کے نزدیک ہونے اور تولوز میں سات افراد کے قاتل کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد اس کارروائی کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔