فلپائن: حکومت اور باغیوں کے درمیان امن معاہدہ

Philippines Government

Philippines Government

فلپائن(جیوڈیسک)فلپائنی حکومت اور علیحدگی پسند باغی تنظیم مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امن معاہدے پر دستخط صدارتی محل میں ہونیوالی ایک تقریب میں ہوئے ہیں جس میں فلپائن کے صدر ریننگو کوینو اور باغی تنظیم کے سربراہ میوزاد ابراہیم نے امن معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

معاہدے کے تحت باغیوں اور حکومت کے درمیان گزشتہ طویل عرصے سے جاری کشیدگی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ قبل ازیں صدارتی محل کے باہر سینکڑوں باغیوں نے ایک امن حامی ریلی نکالی جس میں فریقین کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔