فیئر ٹرائل بل قومی اسمبلی میں پیش، ایوان پر کالا دھبہ لگایا جا رہا ہے: چودھری نثار

 National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے فئیر ٹرائل بل منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں جاری ہے.۔

وفاقی وزیر قانون نے فیئر ٹرائل بل پیش کیا جس کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے فیئر ٹرائل بل میں 33 ترامیم پیش کی گئی تھیں جو بل میں شامل کی جا رہی ہیں. اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان نے کہا کہ اگر موجودہ شکل میں یہ بل پاس کیا گیا تو یہ غیر قانونی ہوگا. ہم بل کی منظوری میں راستے کی دیوار بن سکتے ہیں عوام کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا. چودھری نثار علی خان نے کہا کہ اس بل کے ذریعے اسمبلی پر کالا داغ لگانے کی کیا ضرورت ہے.

حکومت اپنی آخری مدت میں متنازعہ بل کیوں منظور کرانا چاہتی ہے. انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر وقفہ سوالات میں وزرا کو غائب کر دیا گیا۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ قومی خزانے سے سب کو ناشتا کرایا گیا لیکن جواب دینے کیلئے ایوان میں کوئی موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہماری 30 ترامیم سے اتفاق کیا۔