قازقستان نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کر دی

Kazakhstan President

Kazakhstan President

قازقستان(جیوڈیسک)قازقستان کے صدر اور سلطان نظر بائیوف نے ایران کے پرامن پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بھی فروغ دیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالح سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایشیا بارے عالمی تعاون کانفرنس کے فورم میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ترکمانستان اور قازقستان کے درمیان ریلوے لنک کا پروگرام تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سینام بارے بھی قازک صدر کو بریف کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں ملکی افواج کی موجودگی دہشت گردی، انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہے۔