قاہرہ:پائپ لائن میں دھماکہ،اسرائیل،اردن کوگیس کی فراہمی بند

cairo Pipeline blast

cairo Pipeline blast

مصری صحرا سینائے میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے اسرائیل اور اردن کو گیس کی فراہمی چھٹی مرتبہ معطل ہوگئی ہے۔  غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ مصر کے شہر العرش سے سینتیس میل مشرق میں ہوا۔ جس کے بعد اسرائیل اور اردن کو گیس کی فراہم بند ہوگئی ہے۔ مصری حکام کا کہناہے کہ گیس پائپ لائن دھماکہ تخریبی کارروائی ہوسکتی ہے۔ اس سے پہلے بھی پانچ دھماکے ہوچکے ہیں۔ جس سے دونوں ملکوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ تاہم حکام نے لائن کی مرمت کے بعد گیس فراہمی دوبارہ شروع کردی تھی۔