لاس اینجیلس میں ہوا فلم بیرنی کا پریمیئر شو

bernie film premiere

bernie film premiere

لا س اینجیلس : (جیو ڈیسک) لا س اینجیلس میں کامیڈی فلم بیرنی کا پرمیئیر شو ہوا جس میں ہالی ووڈ اداکاروں نے شرکت کی اور شو کو لگا دئے چارچاند۔

فلم سچی کہانی پر مبنی ہے جو جیل کے قیدی بیرنی ٹیٹا کی شخصیت اور ان پر گزرنے والے حالات کی ترجمانی کر تی ہے ۔حقیقت میں بیرنی کو چودہ سال قبل ایک کیس کے ٹرائل میں جیل بھیجا گیا جو آ ج بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔

فلم میں بیرنی کے ایک قریبی دوست کو بھی دکھایا گیا ہے۔ فلم میں کام کر نے والے اداکار جیک بلیک کا کہنا ہے کہ پیچیدہ اور انوکھے رشتوں کی اس کامیڈی فلم کا اختتام غمگین ہوتا ہے اور فلم میں ان تمام حقائق کو عکس بند کیا گیا ہے ۔