لندن:دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 7 افراد گرفتار,برطانوی ٹی وی

London

London

برطانیہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا،برطانوی ٹی وی کے مطابق لندن پولیس نے برمنگھم سمیت دیگر شہروں سے ایک خاتون سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیاہے۔
برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کے مطابق ایک خاتون نے تفتیش کے دوران دہشتگرد منصوبے کے متعلق پولیس کو معلومات فراہم کیں جس پر لندن پولیس نے انسداد دہشتگردی کے آپریشن کے دوران برمنگھم، موسلے،اسپارک بروک، اسپارک ہل، وارڈ اینڈ اور بالسال اور برمنگھم کے دیگر علاقوں سے چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ٹی وی کے مطابق پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ دہشتگردوں کو کونسا منصوبہ تھا۔ اور کس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔