لندن ،دہشت گردی کے الزام میں خاتون سمیت 6 افراد گرفتار

new scotland yard

new scotland yard

لندن : (جیو ڈیسک) لندن کے مختلف علاقوں سے دہشتگردی کے الزام میں خاتون سمیت چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ان افراد کو انسداد دہشتگردی کمانڈ کے آفیسرز نے دہشتگردی ایکٹ دوہزار کے تحت سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں اٹھارہ سال سے تیس سال کے درمیان ہیں اور ان پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

تمام افراد کو لندن کے مغربی اور مشرقی رہائشی علاقوں سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں جنوبی مشرقی لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔ فوری طور پر ان افراد کی شہریت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

حکام کے مطابق لندن میں کیے گئے سرچ آپریشن کا لندن اولمپکس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔