مائیکل جیکسن کے تحریر کردہ نغمہ کی نیلامی

michael jackson

michael jackson

ہالی وڈ کے مشہور پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی دیگر اشیا کے ساتھ ساتھ ان کا تحریر کردہ نغمہ بھی نیلامی کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔
مائیکل کی وفات کے بعد سے ان سے تعلق رکھنے والی اشیا کی نیلامی کی جا رہی ہے، جس میں شامل ہونے والی تازہ ترین چیزان کے ایک گانے کے بول ہیں جو ان کے اپنے تحریر کردہ ہیں۔
نو لائنوں پر مشتمل یہ گانا غیر ریلیز شدہ گانوں میں شامل ہے۔اور اس گانے کو پیش کیا ہے ان کے قریبی دوست نے، جن کا کہنا ہے کہ اس نغمہ کے بول لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیں گے۔
مائیکل کے دوست کا یہ بھی دعوی ہے کہ یہ گانا پانچ ہزار ڈالر تک نیلام ہوجائے گا۔ یہ نیلامی تئیس جنوری کو لاس اینجلس میں ہو رہی ہے۔