مالی میں فرانسیسی فوجی مداخلت کا خیر مقدم کرتے ہیں : بان کی مون

Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مالی میں فرانسیسی فوجی مداخلت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے وہاں مسلمان عسکریت پسندوں کی پیش قدمی روکنے میں مدد ملے گی۔

بان کی مون کے پریس آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی کی حکومت کی درخواست پر فرانسیسی فوج کی کارروائیاں مالی کے استحکام اور وہاں قیام امن کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔۔ سیکرٹری جنرل مالی کی حکومت کی درخواست پر مسلح دہشت گرد گروپوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے فرانسیسی کارروائیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ کارروائیاں فریقین کی باہمی رضامندی سے جاری ہیں اور ان سے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل کو امید ہے کہ اس طرح اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد نمبر 2085 پر مکمل عمل درآمد، جنگجووں کی گرفتاریوں، مالی کے دستور کے نفاذ اور علاقائی سالمیت میں مدد ملے گی۔ بیان کے مطابق وہ ممالک جو تعاون کی صلاحیت رکھتے ہیں مالی کو معاونت فراہم کر رہے ہیں۔