مذہبی راہنمائوں کی صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کو مبارک باد

گجرات (جی پی آئی)ضلع گجرات کے مذہبی حلقوں نے صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کو مبارک باد پیش کی ہے کہ ان کے مدرسے جامع صفتہ المدینہ کے ہونہار طلبہ وقاص احمداور شہیر جنجوعہ نے بارہ دری کیمپس میں ہونے والے مقابلہ حسن نعت میں پوزیشن حاصل کی اور بلا شبہ جامع صفتہ المدینہ میں کردار کی تعمیر ہوتی ہے۔