میچ فکسنگ ، فیفا نے جنوبی افریقی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کو معطل کر دیا

South Africa Football President

South Africa Football President

فیفا (جیوڈیسک) فیفا گورننگ باڈی نے میچ فکسنگ الزامات ثابت ہونے پر جنوبی افریقہ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سمیت اعلی عہدیداران کو معطل کر دیا۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی پانچ سو صفحات پر مبنی رپورٹ منظر عام کے آنے کے بعد جنوبی افریقہ فٹ بال اسوسی ایشن کے اعلی حکام کی معطلی کا حکم جاری ہو گیا جن میں ساتھ افریقہ فٹ بال اسوسی ایشن کے کے صدر کرسٹن نیماٹاندانی ، چیف ایگزیکٹو ڈینس مملے اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔

فیفا کی رپورٹ میں فٹ بال ورلڈ کپ 2010 سے قبل جنوبی افریقہ کے دوستانہ میچز فکسڈ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ساتھ افریقہ فٹ بال ایسوسی ایشن کے اعلی حکام ریٹائرڈ جج کی زیر سربراہی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونگے جہاں فکسنگ میں ملوث افراد پر بڑے پیمانے پر کاروائی کرنے کا امکان بھی ہے۔