وال اسٹریٹ قبضہ کرو تحریک کے کارکن گرفتار

wall street protest

wall street protest

نیویارک پولیس نے وال اسٹریٹ قبضہ کرو تحریک کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئیں جب احتجاج کے دومہینے پورے ہونے پر سیکڑوں مظاہرین نے ریلی نکالی اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی۔
اس دوران ریلی کے شرکا اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ گذشتہ روز پولیس کی جانب سے نیو یارک میں مظاہرین کے کیمپ ہٹائے جانے کے بعد مظاہرین نے پورے ملک میں مظاہرے کرنے اور ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ نیویارک کے ڈپٹی میئر نے اعتراف کیا کہ انتظامیہ کو مظاہرین کی بڑی تعداد کو کنٹرول کرنیمیں دشواریوں کا سامنا ہے۔