ٹیم پرفارمنس سے مطمئن ہوں ، شاہد آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاہد خان آفریدی سری لنکا کیخلاف یو اے ای سیریز اور دورہ بنگلہ دیش میں عمدہ پرفارمنس پیش کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر بوم بوم آفریدی کے استقبال کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے پھول نچھاور کرتے ہوئے اپنے ہیرو کا استقبال کیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مسلسل کامیابی ملنے سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے، قومی ٹیم کا اصل امتحان انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی سخت حریفوں کیخلاف ہوگا۔ شاہد آفریدی کے مطابق وہ چیلنجز کا سامنا کرنا کرنے کیلئے ہروقت تیار رہتے ہیں اوررینکنگ میں بہتری کے بجائے پاکستان کرکٹ ٹیم کو فتح دلانے انکی اولین ترجیح میں شامل ہے۔