پشاور : انڈوں کی قیمت میں اضافہ ، فی درجن 140 روپے ہو گئے

Peshawar Eggs

Peshawar Eggs

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں فی درجن انڈوں کی قیمت 140 روپے کی بلند سطح تک پہنچ گئی ہے۔ پشاور کی اوپن مارکیٹ میں شہریوں کو انڈے 140 روپے فی درجن خریدنے پڑ رہے ہیں، یعنی مرغی کا ایک انڈا 12 روپے کا ہو گیا ہے۔

دکاندار کہتے ہیں ہمیں انڈے ہول سیل مارکیٹ سے مہنگے مل رہے ہیں اس لئے مہنگے بیچ رہے ہیں جبکہ افغانستان اسمگلنگ اور سردی کی شدت میں اضافے کے بعد مانگ برھتے ہی انڈے مہنگے کئے گئے ہیں۔