پشاور : بشیر بلور کی نماز جنازہ دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) بشیر بلور کی نماز جنازہ آج دوپہر دو بجے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی، بڑے صاحبزادے ہارون بلور بھی دبئی سے پشاور پہنچ گئے۔ بڑے صاحبزادے ہارون بلور والد کی شہادت کی خبر سنتے ہی دبئی سے روانہ ہو گئے۔ غم سے نڈھال ہارون بلور اسلام آباد ایئرپورٹ سے سڑک کے راستے پشاور پہنچے۔

اس سے پہلے بشیربلور کی میت غلام بلور کے گھر پہنچی تو ہر آنکھ سے آنسو چھلک اٹھے۔ بشیر بلور کے بیٹے عثمان بلور سمیت اہل خانہ بھی غلام احمد بلور کے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری بشیرجان ، صوبائی وزیر ایوب اشاڑی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔