پشاور: تھانہ کوتوالی پر حملہ، چار اہلکار شہید، تین حملہ آور ہلاک

peshawar

peshawar

پشاور میں تھانہ کوتوالی پر دہشتگردوں کے حملے میں چار اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت پانچ زخمی ہو گئے۔ واقعے میں تین خود کش حملہ آور بھی مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح تھانہ کوتوالی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت پانچ زخمی ہو گئے۔ شہید اہلکارکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

تھانہ کوتوالی دھماکے کی ذمہ داری عبداللہ عزام بریگئیڈ نے قبول کر لی۔ ترجمان عبداللہ عزام بریگیڈنے کہا کہ کارروائی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں مارے جانے والے بدر منصور کا بدلہ ہے۔