پشاور : شمشتو چیک پوسٹ پر مقابلہ، پولیس اہلکار جاں بحق، دو حملہ آور ہلاک

Check Post Attack

Check Post Attack

پشاور(جیوڈیسک) پشاور میں شمشتو چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ ارمر کی حدود میں شمشتو چیک پوسٹ کے قریب دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا جس دوران پولیس موقع پر پہنچی۔

فائرنگ کے نتیجے میں عصمت اللہ نامی پولیس اہلکار شہید ہوا۔ جبکہ دوحملہ آور بھی مارے گئے۔ پولیس کی بھاری نفری علاقہ پہنچ گئی ہے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بند ہوگیا۔