پشاور: عظمیٰ ایوب کیس کے مرکزی ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

peshawar highcourt

peshawar highcourt

پشاور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عظمی ایوب زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عظمی ایوب اجتماعی زیادتی کیس میں مرکزی ملزم نصیب اللہ کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور سینٹرل جیل بھجوا دیا۔
پولیس نے ملزم کیمزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ دوران سماعت ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کیس سے اس کا تعلق نہیں،عظمی ایوب کے بھائی کے ساتھ معمولی جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے مجھ پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا۔