پشاور میں دھماکا: ڈی ایس بی بنارس خان بال بال بچے

Peshawar

Peshawar

پشاور : (جیو ڈیسک) چغل پورہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکا چغل پورہ جی ٹی روڈ پر اس وقت ہوا جب ڈی ایس پی بنارس خان مین خول کے قریب سے گزرے۔ دھماکے میں ڈی ایس پی بنارس خان سمیت دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے ایدھی سنٹر کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا۔ دھماکے میں ایک سے ڈیڑھہ گلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی ایس پی بنارس خان کو نشانہ بنانے کی کوشیش کی گئی۔