پشاور: پولیس حراست سے فرار تینوں دہشتگرد ہلاک

peshawar police

peshawar police

پشاور (جیوڈیسک)پشاور میں سیکورٹی فورسز نے کل رات فرار ہونے والے تین دہشتگردوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کردیا۔ پشاور میں دہشت گردوں کو ایک جیل سے دوسری جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ صدر کے علاقے میں دہشتگرد اہلکاروں کی تحویل سے فرار ہو گئے۔

جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی۔ آپریشن چار گھنٹے جاری رہا اور اس کے دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دھماکا بھی سنا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی اہلکاروں نے تین دہشتگردوں کو ہلا ک کردیا۔