پشاور: ڈی سی او آفس کے قریب دھماکا، بیرونی دیوار گر گئی

peshawar blast

peshawar blast

پشاور میں ڈی سی او آفس کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے دفتر کی بیرونی دیوار گر گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پانچ سو سے چھ سو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی سی او کے دفتر کی مرکزی دیوار کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی جگہ پر دو سے ڈھائی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔
ڈی سی او آفس کے قریب پولیس ہیڈ کوارٹراور پارک واقع ہیں۔ دھماکے کے بعد آفس کے گرد خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں۔ محرم الحرام کے باعث پشاور میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے تھے۔