پشاور: کوہاٹ روڈ پر دھماکہ, 8 افراد جاں بحق,متعدد زخمی

peshawar kohat road blast

peshawar kohat road blast

پشاور میں اسکیم چوک کوہاٹ روڈ پر دھماکہ سے 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں اسکیم چوک کوہاٹ روڈ میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے کئی دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے لیڈی ریڈنگ اور سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سی ایم ایچ منتقل کئے گئے زخمیوں میں پاک فضائیہ کے 3 اہلکار بھی شامل ہیں. پولیس کے مطابق دھماکے میں پاک فضائیہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ قریب سے گزرنے والی ایک مسافر کوچ کو بھی نقصان پہنچا. دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے پاک فضائیہ کی وین اور مسافر کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی. پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک پر کھڑی گاڑی میں پہلے سے رکھا گیا تھا.