پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم خادم حسین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بھمبر: تھانہ بھمبر کی حدوددعورہ وڑائیج میں پنجاب پولیس کو 10 سے زائدسنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم خادم حسین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ بابر شہزاد بٹ شدید زخمی حالت میں گرفتار فائرنگ کر نے والے دو ساتھی عابد اور اشتیا ق موقع واردات سے فرار،بھمبر پولیس نے ڈیڈباڈی ،زخمی اور گاڑی قبضہ میںلے کر مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بھمبر کی حدوددعورہ وڑائیج میںگزشتہ صبح6بجے کے قریب پنجاب پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری خادم حسین عرف خادو کانا۔سکنہ نالی پھاگلی،بابر شہزاد،عابد حسین اور محمد اشتیاق کیری ڈبہ میں پاکستان کی حدود سے آزادکشمیر کی حدود میں داخل ہوئے اور ڈھیری وٹاں چیک پوسٹ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر دعورہ وڑائج کے مقا م پر آ پس میں کسی بات پر تلخ کلامی ہو گی جس پر عابد اور اشتیاق نے کلاشنکوفوں سے فائرنگ کر کے اپنے اشتہاری ساتھی خادم کو ھلاک جبکہ بابر بٹ کو شدید زخمی کردیا اور کیری دبہ وہی چھوڑ کر موقع وردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ھلاک ہنے والا اشتہاری اور زخمی پنجاب پولیس کو اغواء قتل اور ڈکیتوں کے خطرناک مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ بھمبر پولیس واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنج گی جس نے ڈیڈ باڈی،زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو بھمبر پہنجایا اور کیری ڈبہ اپنے قبصہ میں لے لیا بھمبر پولیس نے زخمی اشتہاری بابر بٹ کے ابتدائی بیان پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتش شروع کر دی جبکہ پوسٹ ماڑٹم کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حولے کردی یا د رہے کہ ھلاک ہونے والے اشتہاری خادم حسین نے چند ہفتے پہلے گلیانہ کھاریاں کے مقام پر ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو دن دیہاڑے قتل کر دیا تھا بعض ذرائع کے مطابق اشتہاری خادم کو قتل کردانے کے لیے اس کے ساتھیوں کو پولیس نے مینج کیا ہوا تھا