چیئرمین معائنہ کمیشن سردار نعیم شیراز نے بھمبر کا دورہ کیا

بھمبر : چیئرمین معائنہ کمیشن سردار نعیم شیراز نے بھمبر کا دورہ کیا اور پی ڈبلیو ڈی کے مختلف پراجیکٹس کا معائنہ کیا ایکسین بلڈنگز طاہر بٹ نے بریفنگ دی بعد ازاں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق نے سردار نعیم شیراز کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا ضیافت میں صدر کشمیر پریس کلب افتخار احمد عظیمی، ناصر شریف بٹ، چوہدری یوسف درآئیاں، چیف آفیسر چوہدری شوکت، ایکسین بلڈنگز طاہر بٹ، ایس ڈی او راجہ حماد اور دیگر نے شرکت کی۔