پولیس تھانہ سول لائن نے اشتہاری ناظر شاہ کو گرفتار کر لیا

گجرات (جی پی آئی)پولیس تھانہ سول لائن نے اشتہاری ناظر شاہ کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سول لائن گجرات کے ایس ایچ او ملک مبشر کی قیادت میں پولیس کی چھاپہ مار پارٹی نے چھاپہ مارکر اشتہاری ناظرہ شاہ ولد گلاب شاہ سکنہ جمالپورسیداں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق ناظر شاہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سید طالب حسین شاہ آف معین الدین پور سیداں کے قتل میں بھی مطلوب تھے۔

ملزم کی گرفتاری کو سیاسی حلقوں نے سراہا ہے اور کہا ہے کہ اگر پولیس افسران چاہیں تو ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمہ ہو سکتا ہے ، اور ضلع میں امن و امان قائم کیا جا سکتا ہے۔