پولیس جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرے: ڈاکٹر طارق کھوکھر

بھمبر : پولیس جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریو ں کے گرد گھیرا تنگ کر ے قانو ن کی عملداری کو ہر حال میں یقینی بنایا جا ئے اشتہاریو ں کو گرفتا ر کر نے کے لئے تمام وسا ئل برو ئے کار لا ئے جا ئیں جدید ٹر یفک سسٹم کو کامیا ب بنانے میں عو ام اور میڈیا بھی تعاون کر ے ٹریفک پولیس عوامی خد مت کو اپنا شعار بنائے فرائض کی ادائیگی میں کسی کو تاہی کو برداشت نہیں کروں گا کرپٹ ملازمین کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں بھمبر ٹریفک پولیس میں اضافہ کی کوشش کروں گا جد ید آلات اور وسا ئل بھی مہیا کر دیئے ہیں ٹریفک پولیس کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے ان خیالا ت کا اظہار آزاد کشمیر کے آئی جی پولیس ڈاکٹر طارق کھوکھر نے ایس پی آفس بھمبر بر یفنگ دیتے ہو ئے اور نئے ٹریفک پولیس نظام کے ملازمین سے کمیونٹی ہال بھمبر میں خطاب کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر انہوں نے ایس پی بھمبر کا مران علی کو یہ ہدایت دی کہ قانون کی علمدآری کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے جرا ئم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جا ئے آئی جی نے اشتہاریو ں کی گرفتا ری کے لئے سخت ہدایات جاری کیں بعدازاں انہو ں نے آزاد کشمیرمیں نئے متعارف کروائے جانیوالے ٹریفک پولیس کے ملا زمین کے ملازمین سے کمیونٹی ہال میں خطاب کیا اور کہا کہ نئے ملازمین عوامی حکومت کو اپنا شعار بنا ئیں ٹر یفک پولیس کے سابق ملازمین خود کو نئے ماحول میں ڈھالیں کرپشن اور منتھلی کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے میڈ یا سے کہا کہ وہ نئے ٹریفک نظام کی حوصلہ افزائی کرتے اور اس میں خامیو ں اور کوتاہیوں کی مثبت انداز میں نشاند ہی کر ے اس موقع پر انہوں نے ٹر یفک پولیس کے ملازمین سے ان کے مسائل بھی معلوم کئے اور انہیں جلداز جلد حل کر نے کی یقین دھانی کروائی ۔