پیڑولیم قیمتوں میں اضافہ ،اے این پی کا ڈاکٹر عاصم کو مستعفیٰ ہونے کا مشورہ

zahid khan

zahid khan

اسلام آباد(جیوڈیسک)حکومتی اتحادی عوامی نیشنل پارٹی نے پٹرولیم قیمتوں میں ایک بار پھر کئے گئے اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے مشیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔ اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے کہاہے کہ ان کی جماعت نے پٹرولیم قیمتوں میں گزشتہ اضافہ کے خلاف پہلے ہی سینیٹ کے لئے تحریک التوا جمع کرارکھی ہے۔

زاہد خان نے کہاکہ پٹرولیم قیمتوں میں ہرہفتے اضافہ عوام پر ظلم ہے،ڈاکٹرعاصم حسین اگر وزارت نہیں چلاسکتے تو چلے جائیں اور کسی ذمہ دار شخص کو موقع دیں، انہوں نے کہاکہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے وگرنہ اے این پی سینیٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کرے گی۔