چراغ تلے اندھیرا، پولیس چوکی ملکہ سے دو سو میٹر دور نامعلوم ڈاکووں کی کاروائی

گلیانہ(راجہ آفتاب احمد زاہد مصطفی اعوان )چراغ تلے اندھیرا۔پولیس چوکی ملکہ سے دو سو میٹر دور نامعلوم ڈاکووں کی کاروائی ۔علی الصبع لاہور جانے والے ریٹائرڈ فوجی ذوالفقار علی سے تین ہزار نقدی اور موبائل چھن کر فرار ۔جاتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موضع ملکہ میں پولیس چوکی ملکہ سے دو سو میٹر کے فاصلے پر علی الصبع تین نامعلوم ڈاکووں نے ریٹائرڈ فوجی کو لاہور جاتے ہوئے شاہین چوک ملکہ کے قریب  اپنے ہی بس سٹاپ پر روک لیا ۔اور گن پوائینٹ پر تین ہزار روپے اور موبائل چھین لیا او ر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،نامعلوم تین ڈاکو رات کو ہی پولیس چوکی ملکہ کے ایریا میں پہنچ گئے تھے ۔اور علی الصبع ہی واردات کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔واردات کرنے والے پیدل تھے اور جاتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے ۔ادھر پولیس چوکی ملکہ کے انچارج اما نت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فرد کسی مشکوک فرد کو دیکھیں تو فوری طور پر پولیس چوکی ملکہ کے ٹیلی فون نمبر 0537566221پر اطلاع دیں ۔تاکہ بر وقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے ،جب تک عوام تعاون نہیں کر یں گے ۔اس وقت تک کو ئی بھی کاروائی نا کام نہیں ہو سکتی ۔اور ہم عوام کی بر وقت مدد میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔راجہ آفتاب احمد 03015800466