چلی میں ٹریفک حادثہ، 11 افراد ہلاک، 15 زخمی

Traffic accident Chile

Traffic accident Chile

سانتیاگو : (جیو ڈیسک) چلی کے شہر بیو بیو میں ٹرک نے منی بس کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق ٹرک اور بس مخالف سمت میں سفر کر ر ہے تھے، ٹرک سامان سے بھرا ہوا تھا۔

آدھا سفر مکمل کر نے کے بعد ٹریلر نے درمیان میں پہنچ کر بس کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور ،خواتین اور بچوں سمیت11افراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ بظاہر بارش لگتی ہے۔