چمن :پولیس لائن میں دھماکا ،3 پولیس اہلکار زخمی

Chaman Blast

Chaman Blast

چمن(جیوڈیسک) پولیس لائن میں دھماکا سے تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نواحی علاقے بغرہ روڈ پر پولیس لائن میں زورداربم دھماکا ہواجس سے پولیس کے تین اہلکار عصمت اللہ ،محمد نسیم اور سجاد حسین زخمی ہوگئے جن کوفوری طور پرضلعی ہیڈکوارٹرزہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس لائن کی دیوارکیساتھ دھماکا خیزموادرکھا تھا۔ زور دار دھماکا سے دیوارگر گئی۔