چکوال: مسافر بس پر فائرنگ 2 افراد جاں بحق،1 زخمی

Chakwal

Chakwal

چکوال : (جیو ڈیسک) تلہ گنگ کے قریب بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ مسافر بس پنڈی گھیپ سے لاہور جارہی تھی۔ واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کو تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مسلح ملزمان گاڑی میں سوار تھے۔ پولیس نے ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی وجہ دیرینہ دشمنی قرار دی ہے۔