چین : بس اور ٹینکر کی ٹکر، 36 افراد ہلاک،2 زخمی ہو گئے

bus accident

bus accident

چین (جیوڈیسک)چین میں موٹروے پر ڈبل ڈیکر مسافر بس اور فیول ٹینکر آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے 36 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

چین کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ شمالی چین میں واقع ینان شہر میں پیش آیا۔ ٹینکر میں میتھانول بھرا ہوا تھا جس کی وجہ سے مسافر بس اور ٹینکر میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، بس میں 39 مسافر سوار تھے جن میں سے 36 جھلس کر ہلاک ہو گئے، ایک شخص بالکل محفوظ رہا جبکہ زخمی ہونے والے 2 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔