چین میزائل پروگرام میں شمالی کوریا کی مدد کررہا ہے، امریکا

 leon panetta

leon panetta

واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ چین شمالی کوریا کو میزائل پروگرام میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ امریکا کے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے امریکی مسلح افواج کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ چین شمالی کوریا کو میزائل پروگرام میں مدد فراہم کر رہا ہے تاہم مدد کی نوعیت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔

انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری امریکا کے لئے خطرہ ہے۔ ادھر چین شمالی کوریا کو میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے کی تردید کرتا رہا ہے۔