کاجول کی خوبصورتی کا راز

kajol

kajol

بالی ووڈ کی اداکارہ کاجول کہتی ہیں کہ وہ اپنی خاندانی زندگی کا پوری طرح سے لطف اٹھا رہی ہیں اور فی الحال کسی بھی فلم میں کام نہیں کر رہی ہیں۔ممبئی میں ایک تقریب کے دوران جب کاجول سے ان کی خوبصورتی کا راز دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا میں اپنی زندگی کا پوری طرح سے لطف اٹھا رہی ہوں۔ میرے دو بہت پیارے بچے ہیں۔ کیا آپ کو میرے چہرے پر نہیں دکھائی دیتا کہ میں اس دور کو بہت اینجوائے کر رہی ہوں۔ میرے چہرے پر اتنی چمک اس لیے ہی ہے کیونکہ میں اپنے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزار رہی ہوں۔آج کل جب ہر بڑا نام ٹی وی کی طرف رخ کر رہا ہے تو کیا کاجول ٹی وی کے لیے کام کرنا چاہیں گی اس سوال کے جواب میں وہ کہتی ہیں ایسی امید کرتی ہوں کہ جب صحیح وقت اور صحیح تجویز آئے گی تو میں ضرور کام کروں گی لیکن اس سے پہلے نہیں۔کاجول نے ابھی تک کوئی آئٹم نمبر نہیں کیا ہے۔ وجہ بتاتے ہوئے وہ کہتی ہیں مجھے آئٹم گانے دیکھنے میں بہت مزہ آتا ہے لیکن معلوم نہیں کہ یہ کرتے ہوئے میں کیسی لگوں گی۔ مجھے پتہ نہیں کہ میں بہتر ڈانس کر پاں گی۔کاجول کہتی ہیں کہ انہیں منی بدنام ہوئی اور چکنی چمیلی نغمے کافی پسند ہیں۔کاجول کی آخری فلم وی آر فیملی تھی جس میں ان کے ساتھ کرینہ کپور اور ارجن رامپال نے کام کیا تھا۔