کالعدم تنظیم کے رہنما مولانا احمد لدھیانوی گرفتاری کے 4 گھنٹے بعد رہا

Ahmed Ludhianvi

Ahmed Ludhianvi

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)کالعدم تنظیم کے رہنما مولانا احمد لدھیانوی کو گرفتاری کے چار گھنٹے بعد شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔مولانا احمد لدھیانوی دفاع پاکستان کونسل ریلی کے لیے اسلام آباد آئے تھے اور واپسی پر تھانہ سیکٹریٹ پولیس نے انہیں پرانے مقدمے میں گرفتاری کے لئے روکا جس پر مولانا احمد لدھیانوی نے وارنٹ اور ایف ائی آر کی کاپی مانگی جو پولیس انہیں فراہم نہ کر سکی۔ مولانااحمد لدھیانوی پولیس کی رکاوٹیں توڑتے ہو ئے وہاں سے نکل گئے جس کے بعد پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے نائنتھ ایونیو پر احمد لدھیانوی کو دوبارہ گھیرے میں لے لیا جہاں ایس ایس پی اسلام آباد اور دیگر اعلی افسر دو گھنٹے مولانا سے گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے مگر مولانا وہاں سے بھی چلے گئے۔

پولیس نے آئی جے پی روڈ پر احمد لدھیانوی کو گھیرے میں لے کر گرفتار کیا اور تھانہ آئی نائن سیکٹر لے گئے۔ جہاں اعجاز الحق سمیت متعدد رہنماوں نے پولیس سے مذاکرات کیے اور رات گئے احمد لدھیانوی کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔