کراچی ایکسپریس میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی

karachi express train

karachi express train

خانیوال : (جیو ڈیسک) کراچی ایکسپریس میں ڈائننگ کار کے ملازم نے ساتھیوں سمیت لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پرخانیوال اسٹیشن اتار لیا گیا، پولیس تھانہ ریلوے نے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔خانیوال قصور سے تعلق رکھنے والی سولہ سالہ نبیلہ کراچی ایکسپریس میں لاہور جارہی تھی نبیلہ نے الزام عائد کیا کہ ٹرین کی ڈینی کار کے ملازم شکیل اور اس کے ساتھیوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کا میڈیکل ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال سے کرایا گیا جس میں زیادتی ثابت ہوگئی۔

متاثرہ لڑکی ٹرین میں اکیلی سفر کر رہی تھی۔ اس واقع نے ٹرین میں ریلوے کی سیکیورٹی کا پول کھول دیا ہے۔ پولیس تھانہ ریلوے نے دعوی کیا ہے کہ ایک ملزم شکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔