کنجاہ :طارق محمودرحمانی کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے وفات پا گئی تھیں ان کا ختم قل مسجد بلال سنی سیکرٹریٹ کنجاہ میں پڑھا گیا

کنجاہ(محمد بلال احمد بٹ)طارق محمود رحمانی،عنصر محمود رحمانی،خالد محمود رحمانی کی والدہ محترمہ اورتحریک انصافی کنجاہ کے سینئر راہنما طاہرطارق رحمانی کی دادی جان جوگزشتہ روز قضائے الہی سے وفات پاگئی تھیں ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل مسجد بلال سنی سیکرٹریٹ کنجاہ میں پڑھا گیا۔

جس میں سرپرست جماعت اہلسنت کنجاہ حاجی بشیراحمدچٹھہ،سرپرست مرکزی انجمن تاجران کنجاہ حاجی محمدخلیل ناصربرادراز، کنجاہ اتحادکے راہنما چوہدری محمدسلیم آرائیں، تحریک انصاف کنجاہ کے بزرگ راہنما چوہدری مظفروڑائچ، حاجی محمدعنایت( غوثیہ سائیکل سٹوروالے)،چوہدری غلام رسول آرائیں، مجاہداہلسنت چوہدری محمد فیصل گوندل جلالی، مولانا منیر انجم رحمانی،مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری دلشاداحمدآرائیں، تنظیم مغلیہ کنجاہ کے راہنما مرزا سکندرمحمود، انجم خورشیدمنہاس، مسلم لیگ ن کنجاہ کے جائنٹ سیکرٹری چوہدری وحیدسلیم،سابقہ کونسلرمیں چوہدری عبدالحمید، چوہدری نثاراحمدگوندل، ظفراقبال رحمانی، سیٹھ اخترمحمود، ماسٹر کیفل باجوہ، ڈاکٹرمحمداکرم کریمی،حافظ محمد ارشد اللہ والے، قاری جاویدعطاری، لالہ ظفراقبال، یونس مہندی،حاجی محمد انورر حمانی، محمد اقبال کوثر کریمی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔