کوئٹہ : فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،3 بوری بند لاشیں برآمد

Quetta

Quetta

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) فیروز آباد سے تین نامعلوم افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ سپنی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

تھانہ سریاب کے علاقہ فیروز آباد سے ایک نالے سے تین نامعلوم افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں پولیس نے قبضہ میں لینے کے بعد بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا ہے مرنے والوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں سپنی روڈ پرنامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں سڑک پار کرتاہوا نامعلوم شخص زند گی کی بازی ہار گیا۔