کرم ایجنسی : مسافر کوچز پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

karam agency

karam agency

کرم ایجنسی : (جیو ڈیسک) لوئر کرم میں مسافر کوچز پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق اپر کرم کے علاقے پارہ چنار سے دو مسافر کوچز پشاور آ رہی تھیں۔ لوئرکرم کے علاقے چار خیل کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے تین افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔