کوئٹہ میں کھلونا بم دھماکے سے دو بچے زخمی ہوگئے

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ کے علاقے شاوکشاہ روڈ پر کھلونا بم کا دھماکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔ وی او کوئٹہ کے علاقے شاوکشاہ روڈ پر کھلونا بم سے دو بچے کھیل رہے تھے جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیاجس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں بچوں کو معمولی چوٹ آئی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد دے کر روانہ کیا جارہا ہے۔ دونوں بچوں کی شناخت محمد حسین اور ثنا اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔