کوسوو: نیٹو کی سربوں کو پیر تک کی ڈیڈ لائن

Kosovo barikade

Kosovo barikade

کوسوو میں تعینات نیٹو کی امن فورس نے سرب باشندوں کو شمالی سرحدی کراسنگ کے قریب سڑک پر کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے پیر تک کا وقت دیا ہے۔کمانڈر ارہارڈ ڈریوز امن فورس کے اہلکاروں کی سرحد تک غیر مشروط اور مستقل رسائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے اتوار کو کہا کہ کوسوو میں نیٹو کا مشن لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے اور نیٹو یہ ذمہ داری نبھائے گی۔سڑک پر رکاوٹوں کی وجہ سے نیٹو کے قافلوں کی نقل و حمل ممکن نہیں۔شمالی کوسوو میں موجود سرب باشندوں کا کہنا ہے کہ سرحدی کراسنگ بند کرنے کا مقصد اشیا اور سروسز کی فراہمی روکنا ہے۔ یہ افراد کوسوو کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔کوسوو پولیس کی جانب سے جولائی میں رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کے دوران جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔