کینیڈا نے ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا

 Embassy closed

Embassy closed

کینیڈا(جیوڈیسک)کینیڈا نے ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کیساتھ ساتھ ایرانی سفارتکاروں کو 5 دنوں میں کینیڈا چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے شام کو مدد دینے کے باعث کینیڈا نے ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا ہے اور تمام سفارتکاروں کو واپس طلب کر لیا جبکہ کینیڈا میں ایرانی سفارتخانے کو بھی بند کر کے سفارتکاروں کو پانچ دن میں کینیڈا چھوڑنے کا حکم دے دیا۔