گجرات پولیس کا ڈی پی او راجہ بشارت کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون

گجرات (جی پی آئی)گجرات پولیس کا ڈی پی او راجہ بشارت کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون تفصیلا ت کے مطابق گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس نے ڈکیتی کے ملزم نجم ندیم عرف رانا سکنہ ناگریا نوالہ سے دوران تفتیش پسٹل 30بور برآمد کر لیا ۔ تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے ڈکیتی کے ملزم غلام نبی سکنہ میرو چک سے دوران تفتیش پسٹل 30بور برآ مدکرلیا۔

تھانہ رحمانیہ پولیس نے ملزم محمد اکرم سکنہ دھول خورد سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔دریں اثناء تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے 2کس ملزمان قدیر احمد سکنہ کڑیانوالہ سے پسٹل 30بور اورفیض عرف فیضی سکنہ حاجیوالہ سے پسٹل 30بور برآمد کرکے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں۔