گلگت : حالات بدستور کشیدہ،تعلیمی ادارے بند،لوگوں میں خوف و ہراس

Security Forces

Security Forces

گلگت(جیوڈیسک)سانحہ بابو سر کے بارہ روز گزرنے کے باوجود گلگت میں حالات کشیدہ ہیں۔تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے بہت کم ہے۔

سانحہ بابوسر کو ہوئے 12 روز بیت گئے مگر اہل گلگت کے دماغوں سے خوف ختم نہ ہوسکا۔ شہر مکمل طور سنسان دیکھائی دیرہا ہے تمام کاروباری مراکز بندہیں ۔ تما م تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی حاضری معمول سے بہت کم ہے ۔سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران درجن سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔شاہراہ قراقرم کو گزشتہ روز آمدورفت کے کھول دیا گیا تھا مگر شہری خوف کے مارے سفر کرنے سے گریز کررہے ہیں۔