گورنر بننے کے بعد صدر زرداری کو مایوس نہیں کروں گا : مخدوم احمد

Makhdoom Ahmed

Makhdoom Ahmed

پنجاب کے نامزد گورنر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ بہاولپور صوبہ بحالی پر عمل درآمد کے لیے میں اپنی تمام صلاحیتں بروئے کار لاؤں گا۔ بہاولپور پنجاب کے نامزد گورنر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ میں کسی سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے گورنر نہیں بنا ہوں۔

بہاولپور صوبہ بحالی کی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس آئندہ گورنر ہاؤس میں ہوگا۔ سابق ضلعی نائب ناظم سید اویس گردیزی کی رسم چہلم کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم احمد محمود نے کہا کہ گورنر کے آئینی عہدہ ہے اس لئے میرا اب کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

میں پورے پنجاب کی عوام کا گورنر ہوں۔ پیر پگاڑا میرے عزیز انہوں نے مجھے پارٹی عہدے سے نہیں ہٹایا بلکہ میں نے خود استعفی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر بننے کے بعد بہاولپور صوبہ بحالی کی قرارداد جو میں نے پنجاب اسمبلی سے پاس کروائی تھی اس پر عمل درآمد کے لیے میں اپنی تمام صلاحیتں بروئے کار لؤں گا۔

بہاولپور کی عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف 25 دسمبر کو اٹھاؤں گا۔ اپنی ذمہ داری اس طرح نبھاؤں گا کہ صدر زرداری کو مایوسی نہیں ہوگی۔