ہنگری:بریڈ پٹ کی فلم پر پولیس کاچھاپہ،غیر قانونی اسلحہ ضبط

ہنگری میں ہالی وڈ اداکارہ بریڈ پٹ کی فلم کی شوٹنگ کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر غیر قانونی اسلحہ قبضے

Brad Pitt

Brad Pitt

میں لے لیا۔
ہنگرین پولیس نے فلم ورلڈ وار زی کے سیٹ پر چھاپہ مار کر سو سے زائد جدید مشین گنیں، رائفلز اور پستول برآمد کر کے قبضے میں لے لی ہیں۔۔

شہر بوڈاپیسٹ میں ہونے والی عکس بندی کے دوران حقیقی رنگ بھرنے کے لیئے جدید اسلحے کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ یہ اسلحہ لندن سے درآمد کیا گیا تھا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک پچیدہ کیس بن گیا ہے۔کیوں کہ ہنگری قوانین کے مطابق ملک میں اسلحہ درآمد کرنے پر پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب فلم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں مقامی پولیس کی جانب سے اسلحہ برآمد کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا۔